ہوائی فائرنگ کر کے ویڈیو اپلوڈ کرنے والا شوخا گرفتار

ایس ایچ او حاجی پورہ غازی میاں عبدالزاق کی بروقت اور دبنگ کاروائی سے علاقے میں قانون کی بالادستی کی ایک اور مثال قائم ہو گئی۔ گزشتہ روز ملزم عرفان ولد قمر زمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیو منظرعام پر آتے ہی ایس ایچ او غازی میاں عبدالزاق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کی تلاش شروع کی۔ جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا گیا اور چند گھنٹوں کے اندر ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ کو قبضہ پولیس میں لے کر ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں