ایس پی عدیل اکبر کی حادثاتی موت ۔نیا کھیل شروع

اسلام اباد (ایم اے شام )وفاقی پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے بارے میں مزید سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کے بارے میں وفاقی پولیس تین پیرامیٹر پر تفتیش کر رہی ہے ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کو محض اس لیے گول مول کر رہی ہے کہ تاکہ اس کی فیملی کو تمام تر واجبات ادا کیے جا سکیں کیونکہ اگر پولیس سروس رول میں اگر کوئی اہلکار یا افسر خودکشی کر لے تو اس کے اہل خانہ کو وہ تمام تر واجبات ادا نہیں کیے جا سکتے جو کہ ایک طبعی وفات پا جانے والے افسر اور اہلکار کو ادا کیے جاتے ہیں دوسرا پیرامیٹر یہ ہے کہ ایس پی عدیل اکبر کے ہاتھ سے اچانک رائفل چل گئی جبکہ تیسرا پیرامیٹر یہ ہے کہ وہاں پر موجود اپریٹر مزمل شاہ کے سر پر سارا ذمہ ڈال دیا جائے کہ اس کی غلطی سے مرحوم عدیل اکبر ایس پی کو گولی لگی ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر مسئلہ صرف مرحوم ایس پی عدیل اکبر کو واجبات ادا کرنا ہے تو اس سلسلے میں کسی بے گناہ کو قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے ذرائع کے مطابق فاقی پولیس کے تین ڈی ائی جی اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں