نامور صحافی جاوید چوہدری نے ایس پی  عدیل اکبر کا قتل اپریٹر پہ ڈال دیا

اسلام اباد (ایم اے شام )پاکستان کے ممتاز اینکر و صحافی جاوید چوہدری نے اپنے تازہ ترین وی لوگ میں کیپیٹل پولیس کےایس پی عدیل اکبر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ عدیل اکبر نے خودکشی نہیں کی بلکہ ہو سکتا ہے کہ ان کے اپریٹر نے انہیں گولی مار دی ہو اس حوالے سے جاوید چوہدری  کو یہ بھی نہیں پتہ ہے کہ ان کا اپریٹر کون تھا ذرایع نے بتایا ہے کہ جاوید چوہدری نے اعلی افسران کے کہنے پر عدیل اکبر کے واقعہ کو کوئی اور رنگ دینے کی کوشش کی ہے حالانکہ انہیں یہ بھی نہیں پتہ کہ جس اپریٹر پر وہ مبینہ قتل کا شبہ ظاہر کر رہے ہیں ان کا نام کیاہے ذرائع کے مطابق عدیل اکبر ایس پی مرحوم کے اپریٹر کا نام ممتاز شاہ ہے اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے مختلف افسران کے ساتھ بطور اپریٹر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور وہ اپنے افسران اور محکمہ میں ایک اچھی شہرت کا پولیس اہلکار مانا جاتا ہے لیکن بغیر تفتیش بغیر تحقیق کے ایک ایسے شخص کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرا دینا جاوید چوہدری جیسے نامور صحافی کے لیے انتہائی نامناسب ہے اسلام اباد ٹوڈے نے واقعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی یہ خبر شائع کی تھی کہ ایس پی عدیل اکبر کو اعلی افسران نے میڈیکل رپورٹ کے باوجود رخصت نہیں دی تھی جس کی وجہ سے وہ انتہائی سخت ڈپریشن میں تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں