وزیراعظم کی سکیورٹی کے لیے مزید نفری تعینات
وفاقی دارالحکومت اسلام اباد میں پولیس کے تمام شعبوں میں نفری کی سخت کمی کے باوجود کیپیٹل پولیس کے ائی جی ناصر علی رضوی کی ہدایت پر 190 اہلکاروں افسران پر مشتمل پولیس مزید نفری پرائم منسٹر ہاؤس اور پرائم منسٹر سیکٹریٹ میں تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے واضح رہے کہ وفاقی پولیس اپریشن ڈویژن کے مختلف تھانوں میں پہلے ہی پولیس نفری کی شدید کمی ہے تا ہم اس کے باوجود 190 اہلکاروں اور افسران کو پی ایم ہاؤس پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں تعینات کر دیا گیا ہے

Load/Hide Comments