راولپنڈی شہری پر تشدد کرنے والے چھ ملزمان گرفتار

تھانہ سٹی کے علاقہ گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم سمیت چھ ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

پولیس ترجمان کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس کا رات بھر کریک ڈاؤن جاری رہا ہے پولیس نے تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 06 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، تشدد کرنے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہے جبکہ واقعہ پر پولیس کو شکایت بھی درج نہیں کروائی گئی تھی، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو فوری گرفتار کیا گیا جس کے بعد باقی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں