بیماری کے باوجود چھٹی نہ ملنے پر ایس پی نے خود کشی کر لی

ایس پی عدیل اکبر مرحوم

اسلام اباد (ایم اے شام )وفاقی پولیس کے ایس پی عدیل اکبر نے اپنے گن مین  سےبندوق چھین کر خود کشی کر لی ایس پی کو زخمی حالت میں فوری طور پر پمز ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے انتہائی قریبی ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر مسلسل رات دن کی ڈیوٹیوں اور میڈیکل اپنے افسران کو بھجوائے جانے کے باوجود چھٹی نہ ملنے کی وجہ سے انتہائی سخت ذہنی دباؤ کا شکار تھے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر نے اپنی بیماری کی میڈیکل رپورٹ بنوا کر بھی چھٹی کی درخواست دی لیکن جسے اعلی افسران نے ریجیکٹ کر دیا ذرائع کے مطابق ایس پی عدیل اکبر نے کرونا پازیٹو کی رپورٹ کے ساتھ افسران کو چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اس کے باوجود بھی انہیں چھٹی نہیں مل رہی تھی جس پر انہوں نے تھانہ اپ پارہ کی حدود میں اپنے گن مین سے بندوق چھین کر خود کو گولی مار لی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

اپنا تبصرہ بھیجیں