ایک اور زانی و قاتل اپنے انجام کو

سالم (نامہ نگار)علاقہ تھانہ پھلروان پولیس مقابلہ میں اسحاق عرف بابوولد غلام محمد قوم آرائیں سکنہ زین پور حال شیخ پور کہنہ تحصیل بھیرہ ہلاک/
بھیرہ درندہ صفت انسان جو کہ علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھامعصوم بچے ، بچیاں اور عورتیں اس کے نام سے خوف کھاتےتھے جس نے سال 2005میں مسماتہ عصمت بی بی اور اس کی بیٹی تبسم فیض کو اغواء کرکے جسم کے اعضا کے ٹکڑےکر کے دریا میں پھینک دیا تھا اس معاملے کا علم صرف رخسانہ بی بی کو تھااس نے راز لیک ہونے سے بچنےکےلیےسال 2007 میں رخسانہ بی بی کوبھی زنا کے بعد قتل کر دیا تھا اور 2011 میں معصوم بچے عاصم سردار بعمر سات سال کو بد فعلی کرنے کے بعد گلا گھونٹ کرقتل کر دیا تھا۔اس کے علاوہ ڈکیتی ،راہزنی،مویشی چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھا، جو گزشتہ رات کو سالم کے علاقہ تھانہ پھلروان میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا۔
ضلع سرگودھا کی اس نیوز سے متعلق میں کنفرم نہیں ہوں کہ یہ نیک کام سی سی ڈی نے کیا یا براہ راست پنجاب پولیس نے لیکن جس نے بھی کیا ثواب کا کام کیا ،
اور سی سی ڈی پنجاب میں جو کر رھی ھے اس نے پنجاب میں فضول کن ٹٹوں کا تو گویا نقشہ ہی تبدیل کر دیا ھے