پنڈی اسلام اباد میں وارداتوں کا سلسلہ جاری عابد منہاس کی رپورٹ

راولپنڈی،اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنہاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 7موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز 25لاکھ روپے کے مویشیوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ، تھانہ صادق آباد کے علاقہ بند کھنہ روڈ پر2موٹرسائیکل سوار عمران حیدر سے موبائل اور 5ہزار روپے ،پمپوں والے چوک میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار یاسر حسن سے موبائل مالیتی 2لاکھ 50ہزار روپے ،تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈینیزسکول کے قریب2موٹرسائیکل سوار محمد آفاق خاکی سے موبائل اور ایک عدد بیگ جس میں موٹرسائیکل کی کمپیوٹرائزڈنمبر پلیٹ اور 3ہزار روپے تھے،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ پی آئی اے کالونی میں نامعلوم ملزم منیب احمد کاپرس،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ بھاٹہ چوک میں2نامعلوم لڑکے ابراہیم سے 15 ہزار روپے اور موبائل،تھانہ ریس کورس کے علاقہ شالے ویلی میں 2موٹرسائیکل سوار محمد فرقان اور اس کے بھائی محمد رضوان سے 2موبائل چھین کرلے گئے ،22نمبر چونگی کے قریب ملک آصف کابکرا،سنگرال میں گلستان خان کے 10 عدد جانور مالیتی 25لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔دریں اثناء وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتی ، سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی6وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ ایک کار ،2موٹر سائیکل چوری جبکہ ایک موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی، تھانہ بہارہ کہو کے علاقے میں کیش اینڈ کیری کی پارکنگ سے 45لاکھ روپے لوٹ لئے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے35لیٹر و1بوتل شراب،خنجر اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،زیرحراست ملزموں کے خلاف کارروائیاں تھانہ چکلالہ، گنجمنڈی، رتہ امرال، نیوٹاؤن ،ویسٹریج ، ریس کورس ، کلرسیداںاور صادق آباد کے علاقوں میں کی گئیں،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن رکھنے والے افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ دریں اثناءمنشیات فروش کوگرفتار کرکے 5 کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر چیک کیا تو ملزم سے 5 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی، پولیس کا کہنا ہے زیر حراست ملزم قبل ازیں منشیات کے مقدمات میں ملوث و ریکارڈ یافتہ ہے۔ صدر واہ پولیس نے دو اشتہاری مجرموں کوگرفتارکرلیا،تھانہ صدر واہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے اور گاڑی چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ان سے مسروقہ گاڑی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 4 لاکھ روپے اور چھینا گیا موٹر سائیکل برآمدہوا۔ سرراہ خاتون سے دست درازی کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ چک لالہ کو ماریہ بی بی نے بتایا کہ کچھ روز قبل 8 بجے رات کام سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی جب جابہ روڈ گراؤنڈ کے پاس پہنچی تو تیمور حسن نامی لڑکے نے زبردستی میرابازو پکڑ کر مجھے روک لیا اور کھینچا تانی شروع کر دی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی اور گالم گلوچ کرنے لگا ۔ ادھرڈھوک کشمیریاں میں لڑکی کوتنگ کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو صفیہ بی بی نے بتایا کہ رضوان آفریدی نامی لڑکا جو کہ آئے روز مجھے تنگ کرتا ہے ،گزشتہ روز رضوان ہماری گلی میں آیا اور میرا راستہ روک کر میرا ہاتھ پکڑ لیا اور نازیبا الفاظ کہنے لگا میں نے شور واویلا کیا تو میری ہمسائی سعدیہ آگئی جس نے مجھے چھڑایا۔