نیکو کاروں کی حکومت اربوں کا غبن

پشاور( کرائم رپورٹر )خیبر پختونخوا میں کرپشن کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں نیب نے محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے سابق ہیڈ کلرک قیصر اقبال کو گرفتار کیا ہے۔ قیصر نے جعلی بلز اور چیکس کے ذریعے اربوں روپے کے سرکاری فنڈز میں خردبرد کی اور مبینہ طور پر یہ رقم تحریک انصاف کے اعلیٰ حکام حتیٰ کہ وزیر اعلیٰ تک پہنچائی جاتی رہی۔
نیب کی کارروائی کے دوران سونا غیر ملکی کرنسی لگژری گاڑیاں اور اربوں روپے مالیت کی جائیداد کے کاغذات بھی برآمد ہوئے۔
قیصر اقبال اور اس کی اہلیہ کو جسمانی ریمانڈ پر لیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کا دائرہ دیگر سرکاری افسران بینکروں اور ٹھیکیداروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔
اس کیس نے ناصرف تحریک انصاف کی حکومت کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ گنڈا پور اور سہیل آفریدی جیسے رہنماؤں کو بھی اس کرپشن کے سرپرستوں کے طور پر سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں