پسند کی شادی کرنے والا جیل سے نکلتے ہی قتل

کراچی( کرائم رپورٹر )پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی ہے، جسے سینٹرل جیل کے قریب فائرنگ اور چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ امیر بخش کا تعلق لاڑکانہ سے تھا اور اس نے اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ اس کے مخالفین کو اس کی رہائی کی اطلاع تھی، جس کے بعد انہوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ جیسے ہی امیر بخش جیل سے باہر نکلا، چند قدم کے فاصلے پر ہی اسے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے کئی شہروں میں پسند کی شادی کو آج بھی معیوب سمجھا جاتا ہے، اور ایسی شادی کرنے والے جوڑوں کے قتل کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں