نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا افسر اغوا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) نیشنل سائیبر کرائم انویسٹیگیشن ایجینسی (NCCIA)  کا ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز اپنے گھر سے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا۔ تھانہ شمش کالونی میں مغوی کی بیوی کی شکایت پر مقدمہ درج ؛ تفتیش شروع۔ روزینہ عثمان نے تھانہ شمس کالونی کے ایس ایچ او کو بتایا کہ ان کے شوہر محمد عثمان NCCIA میں ڈی ڈی آپریشنز تعینات ہیں اور نہایت ہی حساس نوعیت کے کیسز پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چار نامعلوم مسلع افراد ایک گاڑی میں ان کے گھر واقع زاہرہ ہائٹس H-13 میں آئے اور انکے شوہر کو گن پوائنٹ پر اغواہ کر کے لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم اغواء کاروں خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں