سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر کی کامیابیوں پر نظر

اسلام اباد (کورٹ رپورٹر )ہارون الرشید ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار کے سیکرٹری سے لیکر سپریم کورٹ بار کے صدر تک تمام عہدوں پر کامیاب ہونے والے پاکستان کے 78 سالہ تاریخ کے پہلے وکیل بن گئے
ہارون الرشید صاحب نے سب سے پہلا الیکشن 1996 میں سیکرٹری اسلام آباد بار کا لڑا اس میں کامیابی حاصل کی اس کے بعد 3 مرتبہ صدر اسلام آباد بار کا الیکشن جیتا۔ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر بنے۔ اس کے بعد 5 سال ممبر اسلام آباد بار کونسل بنے 2 مرتبہ وائس چیرمین اسلام آباد بار کونسل بنے پھر 5 سال ممبر پاکستان بار کونسل رہے وائس چیرمین پاکستان بار کونسل رہے اب صدر سپریم کورٹ بار بھی بن گیا۔ پچھلے 30 سالوں میں بار کا کوئی ایسا عہدہ نہیں بچا رہا جو ہارون الرشید صاحب نہ جیتا ہو تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کی صرف یہی نہیں ہارون الرشید دور مشرف میں عدلیہ أذادی تحریک ایک ریلی کے دوران گاڑی سے گر زخمی ہوکر کومہ میں چلے گئے تھے جہاں کئ دن کی بیہوشی کے أخر کار وہ قوم کی دعاؤں سے صحت یاب ہوگئے