ٹی ایل پی کے گرد گھیرا تنگ ایم اے شام کی رپورٹ

اسلام اباد( ایم اے شام )ریاست پاکستان نے دوسرا نو مئی کرنے والے تحریک لبیک کے تمام کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں تحریک لبیک کے بیانیوں اور جھوٹی خبریں پھیلانے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ایسے افراد جو کہ دیگر ممالک میں رہائش پذیر ہیں اور وہ اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں ڈیپورٹ کروانے کے لیے متعلقہ حکومتوں سے رابطے کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے اسلام اباد سے تحریک لبیک 105 کارکن جب کہ لاہور پنجاب میں مختلف کاروائیوں کے دوران پانچ سو کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات درج کیے جائیں گے
Load/Hide Comments