جڑواں شہروں میں وارداتوں کی بھرمار

راولپنڈی<اسلام آبادکرائم ڈائری (عابدمنہاس)راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 13 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں 2نامعلوم ملزمان فرید حسین کی کریانہ کی د کان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 37 ہزار روپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ پیپلزکالونی میں ٹماٹر کی ریڑھی لگائے کھڑےاحمد سفیر سے اسلحہ کی نوک پر5ہزار روپے ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ ڈھوک پٹھان میں 3موٹرسائیکل سوار بیکری سے گن پوائنٹ پر 12ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے ،ڈی اے وی کالج روڈ پرہاسٹل کے کمرے سے خالد حنیف کے 25ہزار روپے ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں اسماء ریاض کے گھرکی چھت سے پانی والی موٹراور اے سی آؤٹر ،نیوچاکرہ میں محمد عثمان کے گھر سے موٹر و سامان مالیتی5ہزارروپے،کوہستان انکلیومیں تصور عباس کے گھر سے لیپ ٹاپ ،موبائل اور25 ہزار روپے ، نجی سوسائٹی فیز8میں ڈاکٹر نورین خان کے گھرسے 8لاکھ روپے ،طلائی زیورات مالیتی 36 لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔ وفاقی دارالحکومت میں 38مقامات پر کنٹینرز ناکہ بندیوں اور پانچ ہزارپولیس اہلکاروں کی شاہراہوں تعیناتی کے باوجود تین موٹر سائیکل چوری ہو گئے جبکہ تھانہ شمس کالونی میں سٹریٹ کرائم کی واردات بھی ریکارڈ کا حصہ بن گئی، تھانہ آبپارہ، تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ لوئی بھیر کے علاقے سے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔تھانہ مورگاہ پولیس نے 3ملزموں کوگرفتارکرکے شراب برآمد کر لی، تھانہ مورگاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3افراد کوحراست میں لے کر 15لیٹر شراب برآمد کر کے تینوں ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ دریں اثناء 14 سالہ لڑکی کو اغواکرلیاگیا، تھانہ پیرودھائی کومحمد اوصاف نے بتایا کہ میری بیٹی(م) بعمر 14 سال کو محمد مسکین ، محمد سعید اس کی اہلیہ و بیٹا عبدالرحمان اور سلیمان نے اغواء کر لیا،دھمیال گاؤں میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ ، خاتون شدید زخمی،تھانہ روات کے علاقہ میں 19 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں