ایک ہی فارمولا ہے کہ گھر بیٹھے لوگوں کو سہولت دوں۔ بلال اعظم ڈایریکٹر ایکسائز

(
(اسلام اباد( سردار ظہیر سے
اسلام اباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس میں ائے ہوئے لوگوں سے گاڑی کی رجسٹریشن گاڑی کی ٹرانسفر اور گاڑی کے ٹوکن لگانے کے لیے ٹاؤٹ مافیا کے حوالے سے جب اسلام اباد ٹوڈے نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ یہاں روزانہ 10 سے 15 ہزار لوگ تین کاموں کے لیے اتے ہیں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افس میں تین کام ہوتے ہیں نمبر ایک گاڑی کی رجسٹریشن نمبر دو گاڑی کی ٹرانسفر اور نمبر تین گاڑی کے ٹوکن ان تینوں کاموں میں گاڑی کے ٹوکن کے لیے عوام زیادہ اتی ہے کیونکہ 17 لاکھ گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں اور اس کی اسانی کے لیے ہم نے موبائل ایپ کی سہولت بھی دی ہوئی ہے ۔ اپ اپنا موبائل اٹھائیں اور اپنا ٹیکس گاڑی کا جمع کروائیں۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مزید کہا کہ جب ہم نے یہ سہولت فری فرام کی ہوئی ہے تو پھر عوام ان ٹاؤٹ مافیا کو پیسے کیوں دے رہے ہیں ۔جبکہ ہم ایک رسید جاری کرتے ہیں جس پر تمام تفصیل کا اندراج کر دیا جاتا ہے اور اس تفصیل میں اگر ٹوٹل رقم فرض کریں 90300 روپے بنتی ہے تو پھر اپ اس کی جگہ 92 ہزار روپے کیوں دے رہے ہیں ۔
اسلام اباد ٹوڈے کا ایک سوال پارکنگ سے لے کر اندر انے تک مافیا کا راج ہے کہ جواب میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے کہا کہ اپ مجھ تک پہنچے جب کہ کورٹ کیس چل رہا تھا اپ کو کسی نے روکا اور کسی نے پیسے تو نہیں لیے اگر عوام ڈائریکٹ ادارے کے ہیڈ تک اپنی بات پہنچا سکتی ہے وہ بھی دوران کورٹ کیس تو پھر عوام کے لیے کوئی مشکل نہیں یہاں پر جب ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے پوچھا گیا کہ کیا مافیا کو اس ادارے سے ختم کیا جائے گا کہ جواب میں انہوں نے کہا کہ میں معاشرے کی خرابی اگر ایسے ختم کر سکتا تو میں ایک سیکنڈ نہ لگاتا میرا اپنا ایک فارمولا ہے کہ لوگ گھر بیٹھ کر گاڑی رجسٹر کروائیں اور ہر شخص گھر بیٹھ کر گاڑی رجسٹر کروا سکتا ہے یہاں تک کہ گھر بیٹھ کر گاڑی فری میں ٹرانسفر ہو سکتی ہے اس کے علاوہ ہم شام کو پارکوں میں فری سروس بھی افر کر رہے ہیں میڈیا کا بھی یہ کام بنتا ہے کہ حقائق کو سامنے لے کے ائیں اور ایسی سہولتوں کی اگاہی میں ہماری معاونت اختیار کریں تاکہ عوام غیر ضروری اخراجات سے محفوظ ہو سکیں عوام میں اگئی اور شعور سے یہ ٹاؤٹ مافیا خود بخود ختم ہو جائے گا۔