کے پی کے میں گورنر راج کی گونج ایم اے شام کی رپورٹ

اسلام اباد (ایم اے شام )کے پی کے وزیراعلی کا انتخاب اگر پی ٹی ائی کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو کچھ عرصہ کے لیے گورنر راج لگ سکتا ہے ذرائع کا دعوی ملک اس وقت اندرونی بیرونی خلفشار کا شکار ہے جبکہ ایک سیاسی پارٹی کا رہنما اپنے مضموم مقاصد کے لیے ملک میں مزید افرا تفری پھیلانا چاہتا ہے جبکہ اس حوالے سے ترجمان ائی ایس پی ار دو ٹوک الفاظ میں کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی شخص کی سیاست ریاست سے اوپر نہیں ہے لیکن کے پی کے میں ایک سیاسی ٹولہ اپنے نام نہاد لیڈر کی خوشنودی کے لیے ملک کے اندرونی و بیرونی حالات کی پرواہ کیے بغیر اپنے مضموم مقاصد کے لیے کوشاں ہے ذرائع کے مطابق اگر اسی سیاسی ٹولے کی ہٹ دھرمی برقرار رہی تو کے پی کے میں کچھ عرصہ کے لیے گورنر راج لگ سکتا ہے
Load/Hide Comments