پاک فوج دشمنوں کوہر وقت تیار ملےگی۔ فیلڈ مارشل

راولپنڈی(ایم اے شام پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس کا آغاز بھارتی سرپرستی میں ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے کیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے، عزم اور عہدِ وفا کو سراہا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کیے جانے والے امدادی و بحالی کے اقدامات پر بھی پاک فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
کانفرنس میں ملک بھر میں جاری انسدادِ دہشتگردی آپریشنز، سلامتی کے ابھرتے خطرات اور آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ہر محاذ پر ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
فورم نے دہشتگردی اور منظم جرائم کے درمیان موجود گٹھ جوڑ اور اس کے پیچھے موجود سیاسی سرپرستی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستِ پاکستان کے مفادات اور عوام کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں