پشاور افغان بھتہ خور ساتھیوں سمیت فارغ

پشاور( کرائم رپورٹر )بھتہ نہ ملنےپرپشاورمیں فیکٹری کوآگ لگانے والا آدم خان اپنےانجام کوپہنچ گیا
راولپنڈی، صدر واہ کےعلاقہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں انتہائی خطرناک ملزمان کی پشاور اور راولپنڈی پولیس ٹیم پرفائرنگ
فائرنگ کےدوران انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت تین ملزمان ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ہلاک ملزمان میں خطرناک افغان دہشت گرد آدم خان شامل ہے
ہلاک ملزم دہشت گردی سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث و مطلوب تھا،
ہلاک ملزم آدم خان نے پاکستانی شہریت کے جعلی دستاویزات تیار کر رکھے تھے،
ہلاک دہشت گرد کے دیگر دو ہلاک ساتھیوں میں ایک کی شناخت محمد جبکہ دوسرے کی مجاہد افغانی کے نام سے ہوئی
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت نور رحمت کے نام سے ہوئی ہے،
واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں