عمران خان کا گھر نیلام ۔ایم اے شام کی رپورٹ

اسلام أباد( ایم اےشام )احتساب عدالت کے حکم پر سیکٹر ایف سیون ٹو میں واقع بانی پی ٹی ائی عمران خان کا گھر نیلام کرنے کا حکم دے دیا گیا مکان کی نیلامی کے لیے عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو کنوینیر مقرر کیا ہے کنوینر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے عمران خان کے گھر کی نیلامی کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے مصدقہ ذرائع کے مطابق مقرر کردہ کنوینر اے سی سٹی کی جانب سے سیکٹر ایف سیون ٹو کی گلی نمبر 14 میں واقع مکان نمبر 3 ہے جس کی نیلامی رواں ماہ 21 اکتوبر کو سی ڈی اے ڈی سی افس میں دن 12 بجے ہوگی اسلام اباد کی احتساب عدالت نمبر ایک میں دائر ریفرنس نمبر 19/23کے فیصلہ کی روشنی میں عدالت نے عمران خان کا گھر نیلام کرنے کا حکم دے رکھا ہے اور اس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے عمران خان کے اس گھر کا رقبہ 933.39 سیکیور یارڈ ہے نیلامی میں شامل ہونے والے امیدواروں کو گھر کی تمام رقم کا 25 فیصد پہلے ادا کرنا ہوگا