یوتھئے یو ٹیوبروں کی کشمیریوں سے متعلق جھوٹی أڈیو کال پولیس نے تردید کردی

اسلام أباد( کرائم رپورٹر)سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک آڈیو میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ AJK کے افراد کو راولپنڈی اسلام آباد کی باؤنڈری پر خاص طور پر چیک کیا جا رہا ہے۔ یہ خبر سراسر غلط ہے اور جھوٹی ہے۔

اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں۔ معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ گمراہ کن افواہوں اور پراپیگنڈہ پر کان مت دھریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں پکار 15 پر اطلاع دیں۔ گمراہ کن افواہ پھیلانا قانوناً جرم ہے اور اس جرم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی

اپنا تبصرہ بھیجیں