راوی روڈخاتون سے نازیبا حرکت CcD نے تلاش شروع کردی

لاہور(کرائم رپورٹر) راوی روڈ کے علاقہ میں سکول سے بچوں کو واپس لانے والی خاتون سے نازیبا حرکت کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ایک اوباش شخص نے راہگیر خاتون کو ہراساں کیا۔ جس پر دوسری خاتون نے اوباش شخص کو روکنے کی کوشش کی تو خاتون دھکا لگنے سے سڑک پر بری طرح گر پڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں