دربار حضرت کلوبابا کے عرص کی تقریبات کا أغاز

اسلام أباد(نمایندہ خصوصی )نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار نے دربار حضرت کلو بابا سرکار سید انور علی اور راجہ اکرم شہید کی تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز چادر پوشی سے کیا قبور مبارک پر چادریں اور پھول چڑھائے، اس موقع پر خادم دربار راجہ سرفراز اکرم، سابق وفاقی وزیر ملک امین اسلم ، سابق امیدوار پنجاب اسمبلی مسلم لیگ(ن) ملک حمید اکبر خان، ملک علی حمزہ صفدر ، سابق ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبرحیات ، سابق چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری ایڈووکیٹ اور دیگر شخصیات ہمراہ ، موجود تھے،چادر پوشی کے بعد ملک کی سلامتی اور امت مسلمہ کے لیے دعا بھی کرائی گئی،عرس کی یہ تقریبات 3 دن جاری رہیں گی ۔
Load/Hide Comments