مشہور ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے بلاچ کا قاتل طیفی بٹ دبئی سے


لاہور( کرائم رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے سی سی پی او لاہور کو ایک مراسلہ لکھ کر امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کرنے کی اجازت طلب کر لی
لاہور میں ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی اشتہاری ملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ گرفتاری انٹرپول کی مدد سے گزشتہ رات عمل میں لائی گئی۔

سہیل ظفر چٹھہ سی سی ڈی

کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مطابق امیر بالاج قتل کیس میں نامزد ملزم طیفی بٹ کو انٹرپول کے تعاون سے دبئی میں گرفتار کیا گیا، جسے جلد پاکستان منتقل کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے سی سی پی او لاہور کو ایک مراسلہ لکھ کر امیر بالاج قتل کیس کی تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کرنے کی اجازت طلب کر لی ہے۔ اس وقت اس کیس کی تحقیقات لاہور پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کر رہی ہے۔

امیر بالاج قتل کیس میں دو ملزمان خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ نامزد ہیں۔ عقیل بٹ عرف گوگی بٹ اس وقت عدالت سے ضمانت پر ہے، جب کہ طیفی بٹ کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں