بدقماش کی گلی میں طالبہ سے چھیڑ کھانی

راولپنڈی بھابڑا بازار کی تنگ گلی میں اوباش شخص کی طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات، سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئیں۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ 27 ستمبر بروز ہفتہ دن سوا دو بجے پیش آیا۔ اہل محلہ کے مطابق طالبہ کے شور شرابہ پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے تاہم ملزم موقع سے بھاگ نکلا۔ بعد ازاں سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیجز نکالے گئے تو ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ اہل محلہ کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی ملزم نے ایک بچی کے ساتھ ایسی ہی حرکت کی تھی اور شور شرابہ پر پکڑا گیا تھا۔ جس پر اہل محلہ نے اسے مار پیٹ کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں