پنجاب میں قبضہ مافیا ہوشیار ہو جائیں ورنہ بھاری جرمانے


دریاخان( مہرالدین ایوبی)پنجاب میں قبضہ گروپ سے اراضی واہ گزار کرانے کے لئے جو حکومت پنجاب بل لارہی ہے اس میں ہر ضلع میں ایک کمیٹی بنائی جائے گی جس کا سربراہ ڈی سی ہوگا۔ جو 90دن میں فیصلہ کرے گی۔ اس کے فیصلہ کے خلاف حکم امتناعی نہیں لیاجاسکے گا۔ اس کے فیصلہ کو قائم ٹربیونل میں چینلج کیا جائے گا جو ہر ضلع میں ہوگا۔ جس سیشن جج کے اختیارات ہوں گے یہ 90دنوں میں ہی فیصلہ دے گا۔ سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ٹربیونل قبضہ کی گئی زمین کی قیمت حاضر موقع ریٹس کے مطابق جرمانہ کرسکے گا۔ درخواست گزار مکمل ریکارڈ ساتھ لف کرے گا۔ ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ ٹربیونل کے فیصلوں پر نظر ثانی سن سکیں گے۔ درخواست گزار کے جھوٹا ہونے پر جرمانہ ہوکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں