ٹریفک اہلکار کو ٹکر مارنے والا ویگو ڈالا اور ملزم تھانے بند

اسلام اباد (کرائم رپورٹر)ویگو ڈالے میں سوار ملزمان کی ٹریفک آفیسر کو دورانِ ڈیوٹی ٹکر۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے وقوعے کا فوری نوٹس لیا۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کرلیا گیا۔

وقوعہ میں ملوث تین ملزمان گرفتار، ویگو ڈالا بھی تھانے میں بند۔ ملزمان کو ٹریفک پولیس اور سی آئی اے کی ٹیموں نے مل کر گرفتار کیا۔ ملزمان نے گزشتہ رات ٹریفک آفیسر کو ہٹ کیا اور فرار ہوئے۔

قانون سب کے لئے برابر ہے چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں