وفاقی پولیس میں محکمانہ رشوت کا بازار گرم

اسلام اباد (ایم اے شام )ازاد کشمیر حکومت کی درخواست پر وفاقی پولیس کی جانب سے بھیجی گئی نفری کی تیار کردہ فہرستوں میں رد و بدل کرنے پر ایڈمن افیسر ہیڈ کوارٹر۔ او ایس ائی ہیڈ کوارٹر۔ ڈی پی ڈی ہیڈ کوارٹر اور مختلف محرروں نے چند دنوں میں لاکھوں روپے کی دیہاڑی لگالی ذرائع کے مطابق سینکڑوں پولیس اہلکاروں اور افسران کے نام مبینہ طور پر رشوت لے کر نکال دیے گئے اور متعلقہ افسروں اور محروں کو رشوت نہ دینے والے اہلکاروں اور افسران کے نام فہرستوں میں ڈال دیے گئے ذرائع کے مطابق کشمیر بھیجے گی نفری کی فہرستیں تیار کرنے والے افسران نے مبینہ طور پر 20 سے 30 ہزار روپے فی کس وصول کیے اور اس طرح کشمیر جانے سے بچ گئے واضح رہے کہ ازاد کشمیر ایکشن کمیٹی نے 29 ستمبر کو ازاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج کی کال دے رکھی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں