غنڈوں کا فاسٹ فوڈ پر حملہ متعدد زخمی

اسلام اباد (کرائم رپورٹر )اسلام اباد کے سیکٹر جی تھرٹین ون میں واقع فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ چیزی ایس (Cheezious) کے ورکرز پر ڈنڈوں سے مسلح 20 سے زائد افراد نے حملہ کر دیا۔ متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ گزشتہ روز 26 ستمبر بروز جمعہ کو پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ پارکنگ کے معاملے پر ایک ہفتہ قبل چیزی ایس ورکرز کا چند لڑکیوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ جس پر گزشتہ روز ان لڑکوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں