لا پتہ بچی کراچی کمپنی جی نائن کی رہائشی ہے ڈھونڈنے میں مدد کریں

اسلام اباد (کرائم رپورٹر )یہ بچی، جو اپنا نام لائبہ دختر عباس بتاتی ہے، 28 جولائی 2015 کو اڈیالہ روڈ، راولپنڈی کی حدود سے لاوارث حالت میں ملی تھی۔

لائبہ معصوم لہجے میں صرف اتنا بتا پاتی ہے کہ اس کا تعلق کراچی کمپنی، جی نائن سے ہے، لیکن اس سے آگے کچھ بھی بتانے سے قاصر ہے۔ نہ والدین کے بارے میں کوئی تفصیل، نہ گھر کا مکمل پتہ — صرف آنکھوں میں ایک سوال اور چہرے پر ایک خاموش امید کہ کوئی اُسے پہچان لے، کوئی اُسے گھر لے جائے۔

“میرا پیارا” ٹیم لائبہ کے ورثاء کی تلاش میں مسلسل کوشاں ہے تاکہ وہ اس بچی کو دوبارہ اس کے خاندان کی محبت بھری آغوش میں لوٹا سکیں۔

اگر آپ لائبہ کو جانتے ہیں یا اس کے خاندان کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات رکھتے ہیں، تو براہ کرم فوراً ہم سے رابطہ کریں۔

Contact: 03090000015
Case id: 148269776

اپنا تبصرہ بھیجیں