پنجاب سیف سٹی کی ٹیم نے بچھڑی بچی کو والدین سے ملا دیا

عارف والا( کرائم رپورٹر )پنجاب سیف سٹی کی میرا پیارا ٹیم نے جب ثنا نامی اس بچی کا انٹرویو کیا جو شاہدرہ موڑ، لاہور سے لاوارث حالت میں ملی تھی تو وہ اپنے گھر کا پتہ نہیں جانتی تھی اور صرف یہ بتا پائی کہ اس کا گھر عارف والہ کے علاقے میں ہے۔

میرا پیارا ٹیم نے جب یہ انٹرویو فیس بک پر شیئر کیا گیا تو کچھ ہی گھنٹوں کے بعد بچی کے بھائی کی حویلی لکھا سے کال موصول ہوئی کہ یہ اس کی بہن ہے جس کی وہ تلاش کر رہے تھے۔ہماری ٹیم نے فوری طور پر فیملی کو لاہور بلوایا اور ثنا کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں