سفارت کارخانہ بدوش ہوتے ہیں ۔فیصل ترمزی

دبئی( سہیل خاور سے )سفارت کار خانہ بدوش ھوتے ھیں ان کا ڈیرہ کبھی کسی ملک اور کبھی کہاں ، متحدہ عرب امارات میں بطور سفیر پاکستان نہ صرف میرے بلکہ میرے خاندان ، اور میری ٹیم کے لئے یادگار رھے، ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزئ نے قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی میں صحافیوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب میں کیا ،تقریب کا اہتمام قونصل جنرل پاکستان حسین محمد، اور پریس قونصلر محمد صالح خان نے کیا تھا ، سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمزئ نے پاکستانی صحافیوں کو ان کی شاندار پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ، اس موقع پر سفیر پاکستان نے کہا کہ تین سالہ دور میں آپ سب کے ساتھ اچھا وقت گزرا ،میری نئی تعیناتی ماسکو میں ھوئی ھے وھاں صرف آپ کی محبتیں لے کر جا رھا ھوں ، آپ نے جب بھی بلایا میں اوں گا 3 سال ایسا لگا تین دنوں میں گزر گئے ،دوران سفارت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانیوں کے ویزوں کا مسلئہ تھا اور ھے لیکن انشاءاللہ یہ بھی حل ھو جائے گا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے باھمی تعلقات ھر شعبہ میں مثالی ھیں میں نے پوری دنیا دیکھی ھے جتنی شاندار اور تیزی سے ترقی متحدہ عرب امارات نے کی ھے وہ آج تک کہیں نہیں دیکھی ،یہ ترقی صرف انفراسٹرکچر کی نہیں، یہ ترقی انسانی وسائل اور کوالٹی آف لیڈر شپ کی ھے ،
ماڈل گورنمنٹ کس طرح کام کرتی ھے یہ ھمیں متحدہ عرب امارات سے سیکھنا چاہئیے، میں نے تین سال دوران ملازمت جہاں سفارتی سطح پر پاکستان کے لئے خدمات سرانجام دیں وھاں کیمونیٹی کی بھرپور خدمت کی ، ابوظہبی میں کیمونیٹی کے لئے وسیع اور تمام سہولیات سے مزین ھال بنایا ،پاکستانی اوررسیز بہت زیادہ عزت کے لائق ھیں پا کستان کو قیمتی زرمبادلہ بھیجتے ھیں ،،پاکستانی ورکرز کی کوالٹی ھے یہ محنت اور ایمانداری سے کام کرتے ھیں جس کا ھر کوئی معترف ھے پاکستان کا امیج بہتر ھوا ھے اور بہتر ھو گا سفیر پاکستان نے مزید کہا مختلف قوموں کے لوگوں کے ساتھ پاکستانیوں کو برج بنانے کی کوشش ۔ ٹریڈ میں پاکستان کو بہت کامیابیاں ملیں جب سے ٹریڈ قونصلر علی زیب خان نے چارج سنبھالا ھے میرا کام آسان بلکہ آدھا ھو گیا ھے علی زیب خان جس محنت اور لگن سے کام کر رھے ھیں اس سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور رابطوں میں تیزی ائی ھے ۔ پریس قونصلر صالح محمد خاں بھی اپنے شعبے میں کمال کام کر رھے ھیں انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج بھر پور طریقہ سے اجاگر کیا ھے ، پاکستان کے امیج کو بہتر کیا ،ھے اور یہ وقت کے ساتھ اور بہتر ھو گا ،وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر پاکستان تعینات کیا گیا ھے میں نے اور شفقت علی خان نے وزارت خارجہ میں ایک ساتھ سروس کا آغاز کیا ، ان سے بہتر متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر نہیں مل سکتا، شفقت علی خان مجھ سے بہتر بلکہ بہترین اور قابل سفیر ھیں ان کے ساتھ وھی تعاون اور محبت رکھیں جو آپ سب نے مجھے محبت دی
میں جہاں بھی رھوں آپ سے رابطہ رھے گا آپ سب کے لئے ھر وقت حاضر اور دستیاب ھوں ،میری خواہش ھے کہ کہ پاکستان کی تقدیر بدل سکیں، یہ ملک اللہ کے نام پر بنا ھے ھر کرائسس کے بعد بہتری آتی ھے انشاء اللہ پاکستان میں بہتری آئے گی آپ سب کی دوستی محبت اور تعاون کا شکریہ
سفیر پاکستان نے طاھر منیر طاھر، سیہل خاور ،اشفاق احمد، سعدیہ عباسی، ارشد انجم، حافظ زاھد علی، ارشد رانا ، طارق ندیم، فہد شیخ ، خالد ملک ، خالد گوندل ،انصر اکرم، اشعر اشفاق، زمرد بونیری، حافظ عبدالروف ،محمد مظفر ، جمیل خان ،کاشان تمثیل، عمران یوسف زئی، ارباب جہانگیر چوھدری رضوان ،مدثر خوشنود، سمیرہ ،ارشد ملک عارف علی ،رانا نصیر اور دیگر کو سرٹیفکیٹ دئے گئے، اس موقع پر صحافیوں نے سفارت خانہ پاکستان اور پریس قونصلر کا شکریہ ادا کیا کہ یہ اعزاز ان کی محنت کا اعتراف ھے اس سے ان کے حوصلے مزید بلند ھوئے ھیں اور آیندہ بھی قلم اور آواز کے ذریعے سچائی اور پاکستان کے مثبت تشخص کو عام کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں