پولٹری ریٹیلر ایسوسی ایشن کی تقریب


اسلام آباد (سٹی رپورٹر) اسلام آباد پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن اوراسلام آباد پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا،تقریب کی صدارت آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید احمد قریشی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر محمد اجمل بلوچ تھے، جنہوں نے دونوں ایسوسی ایشنز کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا،تقریب میں اسلام آباد، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے ممتاز تاجر رہنماؤںاور مارکیٹ نمائندگان نے بھرپور شرکت کی،
اسلام آباد پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران میںچیئرمین سردار ظہیر احمد،سینئر وائس چیئرمین سردار زبیر،صدر پیر نعیم عباسی ،جنرل سیکرٹری، راجہ تبارک ودیگرشامل ہیں جبکہ اسلام آباد پولٹری ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران میںچیئرمین سردار وسیم خالق صدر،سید محمود حسین شاہ جنرل سیکرٹری، شکیل عباسی ودیگر شامل ہیںجنہوں نے حلف لیا۔تقریب میںصدر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز محمد اویس ستی ،سینیئر نائب صدر طیب شیخ ،پولٹری راولپنڈی منڈی آڑھت ایسوسی ایشن کے صدر ملک غضنفر، جنرل سیکرٹری راجہ زبیر، چیئرمین زاہد عباسی، نائب صدر عمر عباسی حاجی اصغر، ملک یاسرراجہ منیر (چیئرمین پنجاب پولٹری)، راجہ طالب (ریجنل صدر پنجاب پولٹری ٹریڈرز)یسین ، راجہ خضر، ملک امانت، عاقب بھٹی، سردار بلال، حافظ غنی، ظہور عباسیایف-10 مرکز کے چیئرمین طاہر عباسی، صدر احمد خانجی-9 مرکز کے صدر راجہ زلفقار ، جنرل سیکرٹری شاہد عباسی،جی 10 مرکز کے صدر کامران کا کا خیل ،جنرل سیکرٹری عامر بخاری ،اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹریزسابق سینیئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر خالد چوہدری سمیت دیگر شامل تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئےصدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اجمل بلوچ نے نومنتخب قیادت کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ تاجر برادری کے مسائل کا حل اور ان کے حقوق کا تحفظ ایک توانا، فعال اور مخلص قیادت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے پولٹری سیکٹر کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صدر جمعیت القریش پاکستان خورشید احمد قریشی نے کہا کہ تاجر برادری کا اتحاد معیشت کی مضبوطی کا ضامن ہے۔ انہوں نے نومنتخب قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیانت داری اور خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔نومنتخب عہدے دوران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری کے شعبے سے وابستہ دکانداروں کو جو مسائل درپیش ہیں، ان کا ادراک انہیں ہے، اور ان کا حل ان کی یونین کی اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یونین ہر قدم پر اپنے دکانداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور ان کے وقار اور حقوق کا بھرپور تحفظ کیا جائے گا۔ اتحاد و یگانگت ہی کامیابی کی کنجی ہے، اور تاجر برادری اگر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائے تو نہ صرف اپنے مسائل حل کر سکتی ہے بلکہ ملکی معیشت میں بھی مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں