ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتاری ہوگی

۔اسلام آباد میں پولیس نے بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑا فیصہ کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے مقدمات، گرفتاریاں ہوں گی، گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری بغیر ڈرائیونگ لائسنس پر بلاتفریق کارروائی ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کردیے ہیں۔

سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کے لیے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائنس بنوانے کی سہولت فرہم کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمات کے اندراج کے علاوہ لائسنس کے حصول تک کیریکٹر سرٹیفیکیٹ بھی جاری نہیں ہوگا۔

ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر گرفتار ڈرائیور کی شخصی ضمانت بھی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں