بچوں سے بداخلقی دو درندے گرفتار ۔اشفاق وڑائچ

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے کمسن بچوں کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کرنے والے دو درندہ صفت ملزمان کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاؤن اشفاق احمد وڑائچ بمعہ پولیس ٹیم نے دونوں واقعات میں ملزمان کو فوری طور پر حراست میں لے کر حوالات منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مورخہ 20 ستمبر 2025 کو ایک کمسن بچے کو بہلا پھسلا کر ڈیرے پر لے جا کر نشہ آور چیز پلا کر بدفعلی کرنے والے ملزم خوشحال کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1296/25 بجرم 364A/377B/511 تعزیراتِ پاکستان تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

اسی طرح مورخہ 20 ستمبر 2025 کی شام اطلاع ملی کہ ایک شخص سات سالہ کمسن بچی کو ہراساں کر رہا ہے۔ ایس ایچ او اشفاق احمد وڑائچ اور ایس آئی محمد احمد بمعہ ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرافع کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ ملزم نے بچی کو اپنی دوکان میں پردے کے پیچھے لے جا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی جسے بروقت ناکام بنا دیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 1297/25 بجرم 376(iii)/511 تعزیراتِ پاکستان درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں