کیپیٹل پولیس کے 33 حوالدار تھانےداری سے محروم کیوں ایم اے شام کی خصوصی رپورٹ

تھانے دار بننے سے محروم کیے جانے والے 33 حوالداروں کو محض اس لیے محروم رکھا گیا ہے کہ انہیں پولیس ورکنگ اور تفتیش سے متعلق جانکاری نہیں ہے حالانکہ پولیس رولز 1934 کے باب نمبر 13 کے مطابق انٹرمیڈیٹ پاس کر لینے والے ہیڈ کانسٹیبل کا اے ایس أئی کی سیٹ پر پرموٹ ہونا اس کا حق ہے کیونکہ اس نے پولیس رولز کے مطابق انٹرمیڈیٹ کورس کر رکھا ہے اور اے ایس أئی پرموٹ ہونا اس کا حق ہے ذرائع کے مطابق چیئرمین پرموشن کمیٹی ہارون جوئیہ نے حوالداروں سے تفتیش سے متعلق سوال جواب کیے جس کے وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جن لوگوں کو کانسٹبل بھرتی ہونے سے لے کر حوالداری تک کسی تھانے میں تعینات ہی نہ کیا گیا ہو وہ تفتیش کے متعلق کیا تسلی بخش جواب دے سکتے ہیں ذرائع کے مطابق جن حوالداروں کی ترقی التوا میں رکھی گئی ہے ان تمام کا تعلق سیکورٹی ڈویژن سے ہے جہاں پر صرف روٹ ڈیوٹی سیکیورٹی ڈیوٹی بڑی عمارتوں کے گیٹ کھولنا اور گاڑیوں کے گیٹ کھولنے تک کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں