بھارتی بیڈمنٹن سٹار نے اپنا 30کلو دودھ عطیہ کیا

بھارتی بیڈ منٹن اسٹار جویلا گٹا نے بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنا 30 لیٹر دودھ اسپتال کو عطیہ کردیا
بھارت کی نامور بیڈ منٹن اسٹار جویلا گٹا نے ماں بننے کے بعد ایک ایسا قدم اٹھایا ہے جس نے لاکھوں دل جیت لیے۔ اپریل میں بیٹی میرا کی پیدائش کے بعد وہ ایک اسپتال میں ڈونر ملک ڈرائیو کے ذریعے ماں کا دودھ عطیہ کر رہی ہیں اور اب تک 30 لیٹر دودھ دے چکی ہیں۔
جویلا گٹا نے اپنے شوہر اور معروف اداکار و پروڈیوسر وشنو ویشال کے ساتھ یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر شیئر کی تاکہ نوزائیدہ بچوں خصوصاً قبل از وقت پیدا ہونے والے اور بیمار بچوں کے لیے ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر ہو
ان کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچوں کے لیے زندگی بچانے والا امر ہے اور جو خواتین عطیہ دینے کے قابل ہیں وہ کسی ضرورت مند خاندان کے لیے ہیرو بن سکتی ہیں۔
Load/Hide Comments