عربی زبان میں ملی نغمہ بار بار سننے کو دل کرے
نئے ورلڈ آرڈر میں ہم اگلی صفحوں میں! یہ سرکاری سعودی ترانہ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان نے اپنی تاریخ کی سب سی اہم اور بڑی گلوبل ڈیل جو کہ سٹریٹجک نیوکلیئر پیکٹ ہے سائن کر لی ہے، ایسی ڈیلز روز روز نہیں سائن ہوتی۔ اس کے انگریزی کیپشن غور سے پڑھیں اور اس کے وزوئلز غور سے دیکھیں۔ پاکستان نے ایکسٹرا آرڈینری کامیاب سفارتکاری کی بدولت امریکی، اسرائیلی اور انڈین مشترکہ پولیٹیکل اور ڈپلومیٹک اثر اور طاقت کو مات دی ہے۔ جس کی تعریف بنتی ہے۔ یہ غیر معمولی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ہے جس میں عرب دنیا کو پاکستان ساؤتھ ورلڈ میں لے آئے گا (قطر پہ ناجائز اسرائیلی حملے پر پاکستان نے جو اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف حیرت انگیز طور پر چارج شیٹ پیش کی اس نے پاکستان کو گلوبل سفارتکاری میں آگے کر دیا) اور یوں پاکستان نئے بنتے عالمی نظام کا اہم ستون بن جائے گا جس کی بدولت چین کی سربراہی میں مغربی ورلڈ آرڈر کا زوال اب روکنا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے۔ چین کی صف بندی میں ہم پہلے ہی موجود ہیں۔ اس نئے مشرقی ورلڈ آرڈر میں پاکستان کا مقام سربراہی فہرست میں آ گیا ہے۔ تیزی سے بدلتی دنیا میں پاکستان نے کمال کے پتے کھیلے ہیں۔ عوام کا کیا بنے گا وہ علاحدہ بحث ہے، فلحال پاکستان کی عمدہ اور کامیاب جیو پولیٹیکل اڑان کو انجوئے کریں اور سیلیبریٹ کریں