ایس ایچ او کھنہ زناکار ملزم کا سہولت کار بن گیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )اسلام أبادمیں پولیس گردی کا ایک اور واقعہ ، سوہان میں معذور شخص کی بیوی آشنا کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ اوباش شخص کو اہل محلہ نے تھانہ کھنہ پولیس کے حوالے کیا۔ متاثرہ معذور شخص ندیم نے پولیس کو قانونی کارروائی کے لئے درخواست دی۔ لیکن تھانہ قانون کے محافظوں نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بجائے اس سے سازباز کرکے ایس ایچ او عامر حیات نے بھاری رشوت لےکر الٹا خاتون کے خاوند کو حوالات میں بند کرکے شدید ہراساں کیا اور اسے زبردستی صلح کے لئے مجبور کیا اور زنا کار ملزم سے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر چھوڑ ڈیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں