شہریوں کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنا لطیفے سے کم نہیں خصوصی رپورٹ

ڈی ائی جی ایس ایس پی فائل فوٹو

اسلام أباد( ایم اے شام) دارالحکومت اسلام اباد کے شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف پہنچانے کے اعلی افسران کی جانب سے دعوے تو ائے روز پریس کانفرنس میں کئےجاتے ہیں لیکن حالات اس کے 100 فیصد مختلف ہیں شہریوں کو دہلیز پر انصاف فراہم کرنا تو دور کی بات اپنے جائز مسائل کے حل کے لیے دن رات تھانوں میں چکر لگانے والے شہریوں سے بغیر رشوت لیے بات تک نہیں کی جاتی صرف یہی نہیں بلکہ بار بار چکر لگوانے کا مطلب بار بار رشوت کی وصولی کا بھی سبب ہوتا ہے افسران بالا کی جانب سے لگائی گئی ڈمی کھلی کچہریوں میں بلوائے گئے سائل بھی مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشیوں کی طرف سے بھیجے گئے ہوتے ہیں کیونکہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے پہلے پراپر طریقے سے کھلی کچہری کی تشہیر ہی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے عام سائل لا علمی کی وجہ سے کھلی کچہریوں میں پہنچ نہیں پاتے ہیں پھر وہی لوگ کھلی کچہریوں میں پیش ہوتے ہیں یا جنہیں پیش کیا جاتا ہے وہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ہی نمائندے ہوتے ہیں اگر وفاقی پولیس کے اعلی افسران ایک تشہیری مہم کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں تو تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کا کچا چٹھا اور کارکردگی چند دنوں میں سامنے أجائے گی

Copy to  IG

Copy to D IG

Copy to ssp

اپنا تبصرہ بھیجیں