امام کعبہ بیٹی کی شادی رقص و سرور۔ویڈیو وائرل
مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے امامِ ارشد، شیخ عبدالرحمن السدیس کے محل میں ایک شاندار تقریب دیکھنے کو ملی، جہاں ان کی بیٹی کی شادی کی خوشی میں رقص، موسیقی اور جشن کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب سب کو حیران کر دینے والی تھی۔ شیخ عبدالرحمن السدیس، جو مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ ہیں، خود بھی اس تقریب کے اندر موجود تھے۔ ان کی بیٹی کی شادی کسی الف لیلہ کی کہانی کی طرح پرشکوہ اور رنگین تھی۔ اس میں ناچ گانا، بے شمار ضیافتیں، پرتعیش کھانے اور شاندار سجاوٹ سب کچھ موجود تھا۔
جہاں ایک طرف حاضرین ڈھول اور موسیقی سے لطف اندوز ہو رہے تھے، وہیں بہت سے لوگ حیران تھے کہ جو شخص ہمیشہ اپنے خطبوں میں سادگی اور اعتدال کی تلقین کرتا ہے، وہ اپنی بیٹی کی شادی کو اتنا شاہانہ اور فضول خرچی کے ساتھ کیسے مناتا ہے۔
مفتی سدیس جو ہمیشہ غربت، صبر اور مشکلات کی بات کرتا ہے، اس نے اپنی بیٹی کی شادی کو انتہائی رنگین اور پرتعیش بنایا، جبکہ آج پوری امتِ مسلمہ غربت، جنگ اور بھوک سے لڑ رہی ہے۔