پولیس لائن ہیڈ کوارٹر۔کھانے کی مد میں کروڑوں کے گھپلے

اسلام أباد (انویسٹیگیشن سیل)پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں کروڑوں کے گھپلے معمولی اہلکار کروڑوں روپے کی دیہاڑیاں لگانے لگے وفاقی دار الحکومت اسلام اباد کی سیکیورٹی کے لیے دیگر صوبوں سے بلوائی گئ پولیس نفری کو مختلف علاقوں میں تعیناتی کے دوران کھانا کھلانے کے لیے جن کمپنیوں کو ٹھیکہ دیا جاتا ہے ان کا بل پاس کروانے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر کے اکاؤنٹ برانچ میں تعینات عرفان نیازی کانسٹیبل اور سعید کلرک نے حال ہی میں بلیک لسٹ کمپنی چوہان کیٹرنگ کو دوبارہ ٹھیکہ دلوانے کے نام پر مبینہ طور پر کروڑوں روپے وصول کیے اور انہیں ایک مرتبہ پھر دوبارہ ٹھیکہ دینے کے لیے تمام ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ چوہان کیٹرنگ کو سب سے پہلا کھانے کا ٹھیکہ 2014 کے پی ٹی ائی کے دھرنے کے دوران دیا گیا اس دوران غیر معیاری کھانا کھلائے جانے کے بعد ازاد کشمیر سے ائی ہوئی پولیس نفری کی زیادہ تر تعداد بیمار ہو گئی تھی جس کے بعد چوہان کیٹرنگ کو متعدد شو کاز نوٹس بھی دیے گئے لیکن اس کے باوجود متعدد پولیس افسران کو مبینہ طور پر بھاری رشوت کہ عوض بار بار چوہان کیٹرنگ کو ٹھیکہ دیا جاتا رہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض پولیس افسران نے ناقص کھانا دینے پر چوہان کیٹرنگ کو بلیک لسٹ بھی کر دیا تھا تاہم بعد اذاں اکاؤنٹ برانچ میں تعینات افران اہلکاروں اور دیگر پولیس افسران کی ملی بھگت سے انہیں بلیک لسٹ سے نکال دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر چوہان کیٹرنگ کو ٹھیکا دینے کے لیے مبینہ طور پر بھاری رشوت ایڈوانس میں لے لی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں