پنڈی اسلام اباد کے درمیان تیز ترین سروس
اسلام اباد (خصوصی رپورٹر )
اسلام آباد راولپنڈی کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی
سفر 20 منٹ میں طہ ہو گا۔ وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی
جڑواں شہروں میں ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا
اسلام آباد راولپنڈی ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پرفوری پیش رفت
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلویز حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی بھی شرکت
اجلاس میں مارگلہ سٹیشن اسلام آباد سے راولپنڈی صدر سٹیشن تک ریل منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے پر اتفاق
آئندہ ہفتے منصوبہ کے فریم ورک ایگریمنٹ کو حتمی شکل دے کر دستخط کئے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ
ٹریک وزارت ریلویز فراہم کرے گی جبکہ ریل سروس کا انتظام سی ڈی اے سنبھالے گی، اجلاس میں فیصلہ
ریل سروس کیلئے جدید ٹرین امپورٹ کرنے پر اتفاق
جڑواں شہروں کے درمیان ریل سروس کا آغاز عوامی فلاح کا بہترین منصوبہ ہو گا، حنیف عباسی
منصوبے سے شہری تقریبا 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے مابین تیز اور آسان سفر کر سکیں گے، حنیف عباسی
منصوبہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کےعوامی ریلیف کے ویژن کا عکاس ہے، محسن نقوی
منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں شہریوں کو سفر کی جدید اور معیاری سہولت میسر ہو گی،