بجگی چوری کیس پولیس اور واپذا میں صلح ایس ڈی او رہا

تھانہ أبپارہ فائل فوٹو

اسلام اباد( کرائم رپورٹر )أبپارہ پولیس نے بجلی چوری پکڑے جانے پر ایس ڈی او اور دیگر عملے کو حوالات میں بند کر کے زبردستی صلح نامے پر دستخط کروا نے کے بعد أئیسکو کے تمام افسران اور عملے کو چھوڑ دیا گیا واضح رہے کہ تھانہ أبپارہ کی بجلی 18 لاکھ روپے نادہندہ ہونے کی وجہ سے ائسکو کے عملے نے کاٹ دی تھی جس کے بعد تھا نہ أبپارہ پولیس نے بل جمع کروا نے کی بجائے تاروں پہ کنڈے ڈال کر ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنا شروع کر دی تھی تاہم دو روز قبل جب ایس ڈی او واپڈا نے اپنا دیگر عملے کے ساتھ تھانہ أبپارہ پر چھاپہ مارا تو بجلی چوری ہو رہی تھی تا ہم اس کے بعد تھانہ أبپارہ پولیس نے ایس ڈی او اور دیگر عملے کو پکڑ کر حوالات میں بند کر دیا اور بعد اذاں صلح کے بعد معاملہ رفع دفع کر دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں