ڈی ائی جی بنوں جوانوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے

خیبر پختون خواہ بنوں (سردار ظہیر سے )
ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے بنوں میں فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے ایس ایچ او دمساز خان زخمی ہونے والے پولیس لائن کے ڈاکٹر نعمت خان کی عیادت بذات خود ہسپتال پہنچ کر کی ۔ ان کے حوصلے بلند کیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے بہادر افسران اور جوان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ڈی ائی جی سجاد خان نے ٹیلی فونک رابطے میں بتایا کہ وہ اپنے جوانوں کے شانہ بشانہ ہر قدم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے رہیں گے
Load/Hide Comments