مردوں پر جھوٹے مقدمے کروانے والی دو خواتین گرفت میں

ڈیرہ غازی خان( کرائم رپورٹر )جھوٹے پرچے کرانے والی خواتین کے خلاف کارروائی
ڈیرہ غازی خان پولیس تھانہ سٹی تونسہ کی کارروائی — ز۔نا کیس میں راضی نامہ کرنے والی خاتون اور گواہ کے خلاف مقدمہ درج
تھانہ سٹی پولیس تونسہ شریف نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شجاع آباد کی رہائشی ثناء ملک اور اس کی ساتھی فرزانہ کے خلاف اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
ذاتی مفاد کے تحت جھوٹی درخواست دے کر ایک بے گناہ شخص کو مقدمہ میں نامزد کیا اور بعد ازاں عدالت میں بیان بدل کر حقیقت سے انحراف کیا۔ اس عمل سے نہ صرف انصاف کا عمل متاثر ہوا بلکہ معاشرتی بگاڑ کو بھی ہوا ملی۔
جھوٹے مقدمات بنا کر قانون سے کھیلنے والے عناصر کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔ ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی قائم رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں