کیپیٹل پولیس میں پروموشن التوا کا شکار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پولیس افسران کی عدم دلچسپی، وفاقی پولیس میں پروموشن کا معاملہ التوا کا شکار

انسپکٹر جنرل آف پولیس کے بیرونِ ملک سے واپسی پر افسران و ملازمین کو بھرپور امید تھی کہ وہ فوری طور پر پروموشن بورڈ کی میٹنگ طلب کریں گے، تاہم اب تک ایسا نہ ہوسکا۔ افسران کی عدم دلچسپی کے باعث ماتحت عملہ شدید مایوسی کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسران و اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پروموشن زون میں موجود متعدد افسران و ملازمین طویل عرصے سے ترقی کے منتظر ہیں لیکن ان کی فلاح و بہبود شاید افسران کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ملازمین نے بتایا کہ انہوں نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی سے فوری طور پر پروموشن بورڈ بلانے اور زیر التوا معاملات حل کرنے کی استدعا کی ہے تاکہ ماتحت عملے کا حوصلہ بلند ہو تاکہ بروقت پرموشن مل سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں