لیپیڈ پروفائل ؟ انسانی جسم سے متعلق  ڈاکٹر کی معلوماتی دلچسپ تحریر


ایک مشہور ڈاکٹر نے لیپڈ پروفائل کو بہت اچھے طریقے سے سمجھایا اور اسے ایک منفرد کہانی کے ذریعے بیان کیا۔
تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔ اس شہر کا سب سے بڑا بد معاش ہے – کولیسٹرول۔
اس کے کچھ ساتھی بھی ہیں۔ اس کا اہم ساتھی ہے – ٹرائی گلیسرائیڈ۔
ان کا کام گلیوں میں گھومنا، شرارت کرنا اور سڑکوں کو بلاک کرنا ہے۔
دل اس شہر کا مرکزی چوک ہے۔ تمام سڑکیں دل تک جاتی ہیں۔
جب یہ بدمعاش تعداد میں بڑھنے لگتے ہیں، تو آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔ یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔
لیکن ہمارے جسم-شہر میں ایک پولیس فورس بھی تعینات ہے – HDL۔
اچھا پولیس والا ان بد معاشو ں کو پکڑتا ہے اور جیل یعنی (جگر) میں ڈال دیتا ہے۔
پھر جگر انہیں جسم سے نکال دیتا ہے – ہمارے نکاسی کے نظام کے ذریعے۔
لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے – LDL جو طاقت کا بھوکا ہے۔
‏LDL ان غنڈوں کو جیل سے نکال کر دوبارہ گلیوں میں چھوڑ دیتا ہے۔
جب اچھا پولیس والا HDL کم ہو جاتا ہے، تو پورا شہر تہ و بالا ہو جاتا ہے۔
کیا آپ ایسے شہر میں رہنا چاہیں گے؟
کیا آپ ان غنڈوں کو کم کرنا اور اچھے پولیس والوں کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں؟
تو چہل قدمی شروع کردیں!*
ہر قدم کے ساتھ HDL بڑھے گا، اور بدمعاش جیسے کولیسٹرول، ٹرائی گلیسرائیڈ اور LDL کم ہوں گے۔
آپ کا جسم (شہر) دوبارہ زندہ ہو جائے گا۔
آپ کا دل – شہر کا مرکز – لفنگوں کی بندش کی وجہ سے یعنی (ہارٹ بلاک)* سے محفوظ رہے گا۔
اور جب دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے۔
اس لیے جب بھی موقع ملے – چلنا شروع کریں!
صحت مند رہیں… اور آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہیں
یہ مضمون آپ کو HDL (اچھا کولیسٹرول) بڑھانے اور LDL (برا کولیسٹرول) کم کرنے کا بہترین طریقہ بتاتا ہے، یعنی چلنا۔
ہر قدم HDL کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے – آگے بڑھیں اور چلتے رہیں۔
سینئر سٹیزنز ویک مبارک ہو
ان چیزوں کو کم کریں:

  1. نمک
  2. چینی
  3. بلیچڈ ریفائنڈ آٹا
  4. ڈیری مصنوعات
  5. پروسیسڈ غذائیں
    یہ چیزیں روزانہ کھائیں:
  6. سبزیاں
  7. دالیں
  8. پھلیاں
  9. گری دار میوے
  10. کولڈ پریسڈ تیل
  11. پھل
    تین چیزیں بھولنے کی کوشش کریں:
  12. آپ کی عمر
  13. آپ کا ماضی
  14. آپ کی شکایات
    چار اہم چیزیں اپنائیں:
  15. آپ کا خاندان
  16. آپ کے دوست
  17. مثبت سوچ
  18. صاف اور خوش آئند گھر
    تین بنیادی چیزیں اپنائیں:
  19. ہمیشہ مسکرائیں
  20. اپنی رفتار سے باقاعدہ جسمانی سرگرمی کریں
  21. اپنا وزن چیک اور کنٹرول کریں
    چھ ضروری زندگی کے عادات جو آپ کو اپنانی چاہئیں:
  22. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پئیں۔
  23. تھک جانے کا انتظار نہ کریں، آرام کریں۔
  24. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، میڈیکل چیک اپ کروائیں۔
  25. معجزوں کا انتظار نہ کریں، اللہ پر بھروسہ کریں۔
  26. کبھی اپنے آپ پر سے بھروسہ نہ ٹوٹنے دیں۔
  27. مثبت رہیں اور ہمیشہ بہتر کل کی امید رکھیں۔
    اگر آپ کے دوست اس عمری گروپ (45-80 سال) میں ہیں، تو براہ کرم یہ ان تک پہنچائیں۔

اپنے جاننے والے تمام پیارے بزرگوں کو یہ پیغام بھیجیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں