شر پسندوں کی فائرنگ پولیس اہلکار شہید
پشاور (کرائم رپورٹر )گزشتہ شب تھانہ متھرا کی حدود چارپریزہ خپہ کلے نزد اراضیات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار محمد عاطف کی نماز جنازہ آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، پاک آرمی حکام ،ایس ایس پی کوآرڈی نیشن خالد خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، پولیس افسران نے تابوت پر پھول چڑھائے اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
Load/Hide Comments