سلامتی کونسل کے اجلاس میں رسم مذمت کی نفلی نماز ادا ایم اے شام کا تجزیہ
اسلام اباد (ایم اے شام )پاکستان کی درخواست پر بلائے گئے سلامتی کونسل کے اجلاس کے رہنما اس قدر بزدل ہیں کہ وہ اسرائیل کے قطر پر حملے مذمت تو کرتے ہیں مگر اتنے ڈرپوک ہیں کہ وہ اسرائیل کا نام بھی نہیں لے سکتے کیونکہ انہیں اجازت ہی نہیں دی گئی تھی کہ اسرائیل کا نام لے کر اس کی مذمت کی جائے اور دوسری جانب سلامتی کونسل کے اجلاس میں شریک کسی بھی رکن ممالک کی اتنی جرات نہیں ہو سکی کہ وہ جاری کردہ بیان میں اسرائیل کا نام ڈلوا سکیں اگر نام نہیں ڈلوا سکتے تھے تو کم از کم احتجاج تو کر سکتے تھے لیکن کسی نے کچھ بھی نہیں کیا اور ہمیشہ کی طرح رسم مذمت کی دو رکعت نفلی نماز ادا کی اوراپنے اپنے گھروں کو چلتے بنے قطر دنیا کا ایک امیر ترین ملک ہے ملک کے تمام خزانے دولت سے بھرے پڑے ہیں لیکن حالت یہ ہے کہ ایک چھوٹا سا شیطان اسرائیل ملک اس کی سالمیت پر حملہ کرتا ہے اور وہ ابھی تک صرف مذمت پر اڑےہوئے ہیں اگر قطر نے بزدلی دکھائی اور اسرائیل کو پاکستان کی طرح منہ توڑ جواب نہ دیا تو اسرائیل مزید بدمعاش ہو جائے گا اور وہ دن دور نہیں جب اسرائیل قطر کے تمام وسائل اور دولت پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے گا بہادر مسلم قوم کےبزدل حکمرانوں اب بھی ہوش کے ناخن لے لو ورنہ بہت دیر ہو جائے گی
