وفاقی پولیس کے اہلکاروں کی انعامیہ رقم کون کھا گیا ؟

اسلام اباد( ایم اے شام) وفاقی پولیس کے اہلکاروں کی انعامیہ رقم کون کھا جاتا ہے اس حوالے سے چند روز قبل اسلام اباد ٹوڈے نے تفصیلی خبر شائع کی تھی اور جس میں اسلام اباد پولیس کے ترجمان جوادنقی نے اپنے موقف میں بتایا تھا کہ کہ ائی جی اسلام اباد اور ڈی ائی جی اپریشن کی جانب سے اعلان کردہ انعامیہ رقم فی کس دو دو ہزار روپے تمام پولیس اہلکاروں کو تقسیم کر دی گئی ہے لیکن جب اس حوالے سے خبر شائع ہونے کے بعد متعدد پولیس اہلکاروں نے اسلام اباد ٹوڈے سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ انہیں اس قسم کی کوئی بھی انعامیہ رقم ابھی تک نہیں ملی ہے صرف اور صرف سی سی ڈی ون سرٹیفکیٹ چند اہلکاروں کو دیے گئے ہیں لیکن انہیں بھی یہ رقم نہیں دی گئی ہے
Load/Hide Comments